واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر تنقید کرتے ہوئے فرانس سے دنیا بھر کے تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے لیے سرحدیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہماری ویب کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی میکرون کو خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر سے لوگوں کو فرانس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی فرانس میں تارکینِ وطن کی آمد پر تنقید کرتے ہوئے سرحدیں بند کرنے پر زور دیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرانس میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک، سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی اور تقریباً 1800 افراد گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
