اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ بہت پہلے کیا جا چکا تھا، جبکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات محض دکھاوے کے لیے کیے گئے۔
اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض باتوں میں حقیقت نہیں ہوتی۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے فیصلے کو پہلے سے طے شدہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مذاکرات کا مقصد حقیقی بات چیت کے بجائے محض دکھاوا کرنا تھا۔
