کراچی (پاک ٹوڈے): جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط سے آنے والی خاتون مسافر کے سامان سے 80 لاکھ 54 ہزار 400 روپے مالیت کی محدود ادویات برآمد کر لیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق خاتون مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں محدود ادویات برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 80 لاکھ 54 ہزار 400 روپے بتائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ محدود ادویات کی درآمد کے لیے مقررہ قانونی ضوابط کی پابندی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے پیشگی تصدیق لازمی ہے۔
قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
