14
پشاور (پاک ٹوڈے): بلوچستان میں گزشتہ دنوں اغوا کیے گئے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام اہلکاروں کو آج اغواکاروں نے رہا کیا، جس کے بعد ان کی خیریت سے ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے تمام اہلکار خیریت سے ہیں اور اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
