12
وانا (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے مقام زیڑی نور میں نامعلوم مسلح افراد نے تاجر شاہ حسین کو اغوا کر لیا۔
مقامی معلومات کے مطابق اغوا کا واقعہ وانا سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ تاحال اغوا کی وجہ اور ملزمان کی شناخت سامنے نہیں آ سکی، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اغوا کی وارداتوں کے باعث شہریوں اور تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے شاہ حسین کی بحفاظت بازیابی اور اغوا میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
