13
پشاور (پاک ٹوڈے): سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف چترال کے تھانہ بونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ثریا بی بی کو رکن اسمبلی منتخب ہونے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری گاڑی فراہم کی گئی تھی، تاہم انہوں نے گاڑی واپس نہیں کی۔
ڈپٹی کمشنر چترال کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری گاڑی برآمد کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
