10
کراچی (پاک ٹوڈے): عوام راج پارٹی کے سربراہ اور معروف اینکر اقرار الحسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ اقرار الحسن سے مزید تفتیش درکار ہے، جس کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔
عدالت میں مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔
