واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں ایک ابتدائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین بچے اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو سِلور ریل ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال بتائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک 7 سالہ بچہ اور 54 سالہ ٹیچر شامل ہیں، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ حملہ آور نے گولیاں چلا کر اسکول کے بند دروازوں سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اسکول میں داخل ہونے کے بعد ایک مسلح شہری نے اسے گولی مار دی، جس سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
