9
بین الاقوامی (پاک ٹوڈے): سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاقے میں سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک کروز میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق میزائل کا سعودی سرزمین کی طرف داغے جانے کے فوراً بعد سراغ لگایا گیا اور اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد اسے مدینہ ریجن میں مار گرایا گیا۔
دوسری جانب یمنی حوثی ملیشیا کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے آج سعودی عرب کے کسی علاقے پر حملہ نہیں کیا۔
