17
بین الاقوامی (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد اور مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور حالیہ سیلاب کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جبکہ 216 خاندانوں کو مالی نقصان پہنچا ہے۔
صوبائی میڈیا دفتر کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ 88 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 127 مویشی ہلاک ہو گئے اور 2 ہزار 800 جریب سے زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ متعلقہ اداروں کو متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
