16
بین الاقوامی (پاک ٹوڈے): یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کی حمایت کرنا یوکرین کے لیے تکلیف دہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ انہیں روس اور یوکرین کے درمیان ٹرمپ کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم امریکی صدر کو غیر جانب داری برقرار رکھنی چاہیے۔
زیلنسکی نے یوکرینی صدر کی تبدیلی سے متعلق ٹرمپ کے مطالبے اور روسی ڈیزل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ یوکرین ایک مضبوط شراکت دار کھو رہا ہے۔
