8
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے طارق علی بخیت نے کابل میں یوناما کے سیاسی امور کے سربراہ اسکاٹ اسمتھ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے نمائندے تاج الدین اویوالی سے ملاقات کی۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی انسانی صورتحال اور ملک میں عالمی برادری کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شریک حکام نے افغانستان کی ضروریات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان بات چیت اور رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
