16
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا، جس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قرارداد پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری قرارداد پیش کریں گے۔
سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جہاں ایوان بالا میں بھی گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قرارداد پیش کی جائے گی۔
