کابل (پاک ٹوڈے): ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان میں غذائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موسم سرما کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، گھریلو آمدنی میں کمی اور غذائی قلت کے باعث لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق گندم، چاول، خوردنی تیل، چینی اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ ایندھن اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے ساتھ روزگار کے مواقع میں کمی نے بھی عوامی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ آمدنی میں کمی کے باعث کئی خاندانوں کے لیے خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
