17
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر نامعلوم افراد نے چھاپہ مارا، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغوا کرکے لے گئے۔
جنید اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ، دھمکیوں اور اغوا کے واقعات سے پارٹی کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد آئینی، جمہوری اور پُرامن انداز میں پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
