20
پشاور (پاک ٹوڈے): وادی تیراہ کے علاقے آکاخیل شاڈالہ میں مارٹر گولہ گرنے سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں گلاب خان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کی 18 سالہ بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
