تربت (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں مسلح افراد نے ایک گھر کو راکٹ حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رحمت ولد رفیق کی رہائش گاہ پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں پروم پنجگور کے رہائشی سردار یحییٰ ولد حاجی حسن اور عائشہ بنت لعل محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ اور راکٹ حملے کے نتیجے میں شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر شدید زخمی ہوئے، جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں حکومتی حمایت یافتہ امن کمیٹی جسے مقامی لوگ ڈیتھ سکواڈ کہتے ہیں ملوث ہیں۔
