11
چارسدہ (پاک ٹوڈے): تھانہ مندنی کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایل ایچ وی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیو ٹیم اور سیکیورٹی پر مامور اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد ولد نیک محمد، سکنہ جبگئی مالاکنڈ، کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر رشتہ نہ دینے کی رنجش پر ایل ایچ وی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران خوف کے باعث ایل ایچ وی سڑک پر گر گئی جس سے اسے خراشیں آئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
