اسلام آباد (پاک ٹوڈے):پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا چند روز قبل ایک آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد سے انہیں گردن میں شدید تکلیف کی شکایت تھی۔ طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈرپ لگائی۔
معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی، تاہم انہیں مکمل آرام اور طبی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
