11
مستونگ (پاک ٹوڈے): ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، حملے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
