14
لندن (پاک ٹوڈے): لارڈز میں کھیلے جا رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جورڈن کوکس 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ انگلش ٹیم نے آخری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 47 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 290 تک پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عباس نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس کی بدولت قومی ٹیم انگلینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روکنے میں کامیاب رہی۔
