10
صنعاء (پاک ٹوڈے): یمن میں حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی یمن میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں 11 افراد مارے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے ایک روز بعد کیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے حوثی ذرائع ابلاغ نے ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی ہے۔
حملے کی نوعیت اور ہلاکتوں سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
