10
واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے۔ ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نے صدر سے سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے اور الٹا رپورٹر سے پوچھا کہ آپ ہیں کون؟
ٹرمپ نے خاتون صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں، آپ کو پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا۔
امریکی صدر کا صحافیوں کے ساتھ اس طرزِ عمل پر ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب ٹرمپ کسی رپورٹر پر برہمی کا اظہار نہ کریں۔ عموماً اس کی وجہ صحافیوں کے وہ سوالات ہوتے ہیں جو امریکی صدر کو پسند نہیں آتے۔
