1
کابل (پاک ٹوڈے): افغان دارالحکومت کابل کے آٹھویں سکیورٹی زون میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران کے مطابق واقعہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب سکیورٹی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی میں سوار افراد نے حکم پر عمل نہیں کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
خالد زدران نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے تین پستول اور دو برچھے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
