11
لکی مروت (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر کی پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سٹی اسپتال لکی سٹی منتقل کردیا گیا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت کامران اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شہریوں میں ثناء اللہ، شفقت اللہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے صورت حال کا جائزہ لیا، جبکہ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
