کراچی (پاک ٹوڈے): سپر ہائی وے پر گڈاپ سٹی پولیس چوکی کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل غلام مرتضیٰ اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید شامل ہیں۔ ایک اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا، تاہم اس دوران ملزمان کے دیگر ساتھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ سٹی پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی اہلکاروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
