3
نئی دہلی (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
تین روزہ فورم 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں رکن ممالک کے نمائندے تہذیبی اور ثقافتی روابط کے فروغ اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
مصدق ملک کا یہ دورہ اس حوالے سے اہمیت رکھتا ہے کہ مئی 2023 کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا یہ پہلا دورۂ بھارت ہے۔
