واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ڈیموکریٹ رہنما عبدالرحمان السید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق اور انتہائی خود پسند قرار دیتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس کو ذہین مگر اقتدار کا خواہش مند سیاست دان کہا ہے۔
عبدالرحمان السید کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس ذہین ہیں اور ان کی تحریروں میں گہرا تجزیہ دکھائی دیتا ہے، تاہم وہ اقتدار حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کے مطابق وینس اقتدار تک پہنچنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہیں۔
ٹرمپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے السید نے کہا کہ وہ احمق اور انتہائی خود پسند ہیں۔
امریکی معاشرے میں مذہبی شناخت اور شہریت کے حوالے سے عبدالرحمان السید نے کہا کہ مسلمان ہونے اور امریکی شناخت رکھنے میں کوئی تضاد نہیں۔ اسلام انہیں ایک بہتر امریکی شہری بننے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ امریکی آئین کے تحت اٹھائے گئے حلف کی پاسداری کریں گے۔
