13
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق اسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جبکہ ان کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ کولیسٹرول اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کی پہلے سے تجویز کردہ ادویات کا جائزہ لیا اور ان کے لیے مزید ادویات بھی تجویز کیں۔
