9
کراچی (پاک ٹوڈے): شہر کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو مارے گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں انسپکٹر جاوید ابڑو اور ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمی خاتون اور انسپکٹر کی لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جاوید ابڑو پر ماضی میں بھی متعدد قاتلانہ حملے ہوچکے تھے، جبکہ ان کے بھائی کو بھی پہلے قتل کیا جاچکا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
