14
پاکستان (پاک ٹوڈے): انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور مکمل کرلیا۔
پاکستان کی کامیابی میں حمزہ ظہور نے اہم کردار ادا کیا اور 100 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ حسنین عباس نے 38، عبدالقادر نے 20 جبکہ عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
