گولان کی پہاڑیاں شام کا حصہ ہیں اور رہیں گی، احمد الشرع

نیویارک (پاک ٹوڈے): شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام کا حصہ ہیں اور رہیں گی، جبکہ شام اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے اپنا مؤقف برقرار رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد الشرع نے کہا کہ گولان کا علاقہ شام کا حصہ رہے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دوسری کوشش کو سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے تحت ناکام بنایا جائے گا۔

شامی صدر نے کہا کہ شام اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کرے گا۔

احمد الشرع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا نے گزشتہ ماہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا۔

Related posts

ایران کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے پر زور

قندھار اور خوست میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان حکومت کی تصدیق

علاقائی مسائل خطے میں ہی حل ہونے چاہئیں، طاقت کی زبان قبول نہیں، ایرانی صدر