کوہاٹ میں سونے کی کان منہدم، 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

کوہاٹ (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں سونے کی کان اچانک منہدم ہونے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گمبٹ کے علاقے درہ بوکیچ میں پیش آیا، جہاں سونے کی کان اچانک بیٹھ گئی۔ حادثے کے وقت کان میں کام کرنے والے تین مزدور اندر موجود تھے، جو ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں مزدوروں کا تعلق تر ابیرہ سے ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مزدوروں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے اور دبے ہوئے مزدوروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم تاحال ان کی حالت سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Related posts

بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد ایک بار پھر مسترد

چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

کابل اور اسلام آباد میں کشیدگی کم کرنے کے لیے برطانیہ متحرک، پاکستان کا دورہ بھی متوقع