کرم: تاتنگ درہ میں آپریشن، 4 شدت پسند مارے گئے، 2 مغوی بازیاب

پاراچنار (پاک ٹوڈے) سنٹرل کرم کے حساس علاقے تاتنگ درہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن چھ روزہ طویل انٹیلی جنس نگرانی کے بعد کیا گیا۔ اطلاعات تھیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ شدت پسند ایک مسجد کو اپنے ٹھکانے اور کمین گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لینے پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک شدید جھڑپ جاری رہی۔ جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند مارے گئے۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا، جن میں صدہ پولیس لائنز کے ایک ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کے ٹھکانے سے کیپٹن نعمان سمیت جھڑپوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کے شناختی کارڈز اور دیگر اہم سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ

سرکاری وردی میں ملبوس مسلح افراد کا گھر پر چھاپہ، اہلخانہ یرغمال، 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار