کراچی: 9 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار، اہلکار کی موٹرسائیکل بھی لے گئے

کراچی (پاک ٹوڈے): کراچی کے علاقے گڈاپ میں تقریباً 9 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں زیر حراست دو ملزمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے، جبکہ فرار ہوتے وقت ایک پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق تقریباً چار ماہ قبل گڈاپ کے علاقے میں ایک تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس میں ملزمان 200 تولے سونا، چاندی اور 25 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ لوٹے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 9 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

واقعے کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ایک سنار سمیت تین ملزمان ملوث تھے، جو گڈاپ پولیس کی حراست میں تھے۔ ان میں سے دو ملزمان پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر نے گڈاپ تھانے میں تعینات تین پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا ہے۔

Related posts

عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کا مطالبہ

مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا احتجاج دسویں روز بھی جاری، تعلیمی عمل شدید متاثر

آئینی عدالت کا پی ٹی آئی کو ریلیف، پشاور ہائیکورٹ کو بیشتر مقدمات سننے کی اجازت