کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی کا دعوی، کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار

کراچی (پاک ٹوڈے): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر فاروق ولد حسن گل اور عبداللہ ولد ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ‘مفتی سعد گروپ’ سے ہے۔

ابتدائی تفتیش سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ دونوں ملزمان اپنے کمانڈر کی خصوصی ہدایات پر ہمسایہ ملک سے کراچی پہنچے تھے۔ ملزمان کو شہر میں بڑی تخریب کاری اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی اہم ذمہ داری دی گئی تھی۔

حکام کے مطابق گرفتار عسکریت پسند کراچی میں پولیس اور رینجرز کے حساس دفاتر، اہم تنصیبات اور اعلیٰ افسران کی ریکی کر رہے تھے اور جمع شدہ معلومات افغانستان میں بیٹھے اپنے کمانڈر کو بھیج رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اقدام کرتے ہوئے حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

پشاور ہائی کورٹ میں ایمرجنسی سے متعلق پارلیمانی قرارداد اور نوٹیفکیشن چیلنج

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی محدود ادویات برآمد

قلات: اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک کے دونوں اعلیٰ افسران بحفاظت بازیاب