کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار

کابل، افغانستان (پاک ٹوڈے): افغان وزارت داخلہ کی خصوصی پولیس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ مخالف مسلح افراد کے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کے دفتر اور عملے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

خصوصی فورسز کی جانب سے ایکس پر جاری کی گئی ویڈیو میں 4 افراد کو اپنے مبینہ جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق گرفتار افراد کو کابل کے 3 مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران فوجی نوعیت کے سامان اور دھماکا خیز مواد سمیت حراست میں لیا گیا۔

Related posts

پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل

پاکستان کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے، ایاز صادق

اسلام آباد پولیس کی نئی سوشل میڈیا پالیسی نافذ، یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر پر پابندی