ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں فائرنگ، سابق ناظم حبیب خان قتل، ڈرائیور زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): تحصیل کلاچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم حبیب خان قتل جبکہ ان کا ڈرائیور ندیم شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ناظم کلاچی حبیب خان اپنے ڈرائیور ندیم کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حبیب خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور ندیم شدید زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش و زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے فارنزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

پشاور: لاہوری گیٹ میں پٹرول پمپ کی دکان میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

سہیل آفریدی کی 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کی اپیل