چمکنئی میں موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس کانسٹیبل ابراہیم ہلاک

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنئی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ابراہیم موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کانسٹیبل ابراہیم ضلع مہمند کے غلنئ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

پشاور: لاہوری گیٹ میں پٹرول پمپ کی دکان میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

سہیل آفریدی کی 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کی اپیل