پی ٹی آئی کا اسلام آباد روانگی سے قبل خیبرپختونخوا میں پڑاؤ کا فیصلہ

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے اسلام آباد روانگی سے قبل خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 4 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لانگ مارچ کا آغاز کریں گے اور کوہاٹ کے راستے پشاور پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں کے لیے صوابی یا اٹک پل کے مقام پر ٹینٹ کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر خان ملاکنڈ سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ 2 سے 3 روز تک خیبرپختونخوا میں رہے گا، جس کے بعد اسلام آباد کی جانب روانگی ہوگی۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

پشاور: لاہوری گیٹ میں پٹرول پمپ کی دکان میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

سہیل آفریدی کی 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کی اپیل