پشاور یکہ توت میں 11 کلو وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے گنجان آباد علاقے یکہ توت کے محلے حافظ آباد میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی سٹی پشاور شاہد عدنان اور ایس ایچ او یکہ توت ریاض آفریدی کی نگرانی میں بی ڈی ایس کی ماہر ٹیم نے بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور مشکوک پریشر ککر کو ناکارہ بنا دیا۔

حکام کے مطابق حافظ آباد میں واقع ایک بند مکان 5 سے 6 ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ تعمیراتی کام کے لیے مکان کھولا گیا تو وہاں مشکوک پریشر ککر موجود پایا گیا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

واقعے کے مقدمے کے اندراج کے لیے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بروقت کارروائی پر پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شاباش دی۔

 

Related posts

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت بڑھی، مفتاح اسماعیل

ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

سعودی عرب میں 6 میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض اور ینبع بھی نشانے پر