پشاور ہائی کورٹ میں ایمرجنسی سے متعلق پارلیمانی قرارداد اور نوٹیفکیشن چیلنج

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد اور اس کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اقدام پہلے سے دائر رٹ پٹیشن میں ضمنی درخواست کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پارٹی نے ایمرجنسی کے نفاذ اور صوبے میں گورنر راج کے اقدام کو بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست پر سماعت کل 20 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ججوں کے نام آج شام تک سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں، لہٰذا اس کی توثیق کے لیے منظور کی گئی پارلیمانی قرارداد اور جاری کردہ نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

Related posts

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، قلات میں چار شدت پسند مارے گئے، گوادر میں میجر وجاہت وحید جاں بحق

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی محدود ادویات برآمد

قلات: اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک کے دونوں اعلیٰ افسران بحفاظت بازیاب