پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے دوران کوہاٹ روڈ پل کے مقام پر مارکیٹیں مسمار کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ آپریشن قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کارروائی سے ان کے کاروبار اور روزگار متاثر ہو رہے ہیں۔