پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں تقریباً نصف طلبہ کے فیل ہونے پر طلباء نے احتجاج کیا۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار 340 طلبہ میں سے 64 ہزار سے زائد طلبہ کامیاب نہ ہوسکے۔
نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت کے 63 ہزار 605 طلبہ میں سے 32 ہزار 436 جبکہ بارہویں جماعت کے 66 ہزار 735 طلبہ میں سے 31 ہزار 632 طلبہ فیل ہوئے۔
نتائج پر طلباء نے اسلامیہ کالج کے سامنے شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباء کا الزام ہے کہ ایک ایک نمبر پر فیل کیا جا رہا ہے اور غیر ضروری یو ایف ایم کیسز بنا کر ان کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔
طلباء نے مزید الزام عائد کیا کہ ری ٹوٹلنگ کے نام پر بھی رقم وصول کی جا رہی ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ ان سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔