پاک افغان غوزگڑھی بارڈر پر فائرنگ کا تبادلہ، 2 اہلکار مارے گئے، ایک زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے): پاک افغان غوزگڑھی بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان جانب سے مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

Related posts

سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے خلاف مقدمہ درج

پشاور میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس ایک بار پھر معطل

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 3,771 کیسز، 2 اموات رپورٹ، کوہاٹ سب سے زیادہ متاثر