پاکستان کی جیلوں سے رہائی کے بعد 291 افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے

کابل (پاک ٹوڈے): وزارتِ مہاجرین و واپسی کے مطابق رواں ہفتے پاکستان کی جیلوں سے رہائی کے بعد 291 افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 افغان شہری قندھار میں اسپن بولدک سرحدی گزرگاہ کے ذریعے جبکہ 264 افراد ننگرہار میں طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے افغانستان واپس آئے۔

Related posts

پاکستانی حکام کی افغان حکومت مخالف مسلح گروہوں سے ممکنہ تعاون پر ملاقاتیں، نیویارک ٹائمز

اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مسترد، جیل میں رہیں گے

افغانستان سے ترکی کو 600 ٹن کپاس برآمد کر دی گئی