پاکستان ایران سرحد پر ٹریڈ گیٹ 250 پر حملہ، پھلوں سے لدے متعدد ٹرک نذرِ آتش

گوادر (پاک ٹوڈے): پاکستان اور ایران کی سرحد پر رمِدان گبد کے علاقے میں واقع ٹریڈ گیٹ 250 پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں تازہ پھلوں سے لدے متعدد ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی۔

مقامی اطلاعات کے مطابق علاقے میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ جاری ہے۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ حملے میں عام شہریوں کی ملکیت والی درجنوں گاڑیاں بھی جل گئی ہیں، جس سے کروڑوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ہے۔

تاحال نقصان کی مکمل تفصیلات اور کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Related posts

گورنر فیصل کریم کنڈی کی کرک میں پولیس پر حملے کی مذمت

پاکستان ایران سرحد پر کشیدگی، گوادر میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں اور سرکاری عمارتوں پر قبضے کی اطلاعات

کرک میں کارروائی کے دوران ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار جان سے گئے