نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے 86 ٹن سونا برطانیہ منتقل کر دیا

اسلام آباد (پاک ٹو ڈے): عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے باعث ڈچ مرکزی بینک (DNB) نے ایک اہم پیش رفت کے تحت امریکا اور کینیڈا میں موجود اپنے سونے کے ذخائر کا بڑا حصہ برطانیہ منتقل کر دیا ہے۔

​نیدرلینڈز کے مرکزی بینک کے مطابق اس کارروائی کے تحت 86 ٹن سونا نیویارک اور اوٹاوا سے منتقل کر کے لندن منتقل کیا گیا ہے۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک اور کینیڈا کے مقابلے میں لندن کے بینک آف انگلینڈ میں موجود سونا بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنگامی صورتحال کے دوران زیادہ تیز رفتاری اور آسانی کے ساتھ تجارت کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔

​اس حکمت عملی کے تحت 27 ٹن سے زائد سونا پہلے امریکا اور کینیڈا سے نیدرلینڈز کے شہر ‘زیسٹ’ لایا گیا، جس کے بعد مساوی مقدار میں سونا لندن منتقل کیا گیا۔
​ڈچ زرمبادلہ کے ذخائر کی نئی ترتیب ​سال 2025 کے اختتام تک ڈچ مرکزی بینک کے پاس کل 612.4 ٹن سونا موجود تھا جس کی کل مالیت کا تخمینہ 72.2 ارب یورو لگایا گیا ہے۔

ڈچ بینک کا ماننا ہے کہ لندن دنیا بھر میں سونے کی فوری خرید و فروخت کا سب سے بڑا مرکز ہے، اس لیے کشیدہ عالمی حالات میں اثاثوں کی سیال پذیری کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم ضروری تھا۔

Related posts

ایران کی فرانس کے صدر پر دوہرے معیار کی تنقید، احتجاج سے متعلق مؤقف پر سوالات

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پُرتشدد، ملک بھر میں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا یورپی سفارت کاروں اور فرانسیسی میئر پر حملہ