12
تہران (پاک ٹوڈے): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے ہیں تو ایسا کر سکتے ہیں، تاہم انہیں اس بار محتاط رہنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کو مٹانا تھا، لیکن ایران اس جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔
