مکہ کی مسجد میں مبینہ فحش فعل، بنگلہ دیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

مکہ (پاک ٹوڈے): سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں مبینہ فحش فعل کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی مرد نذر الاسلام عبدالبصیر اور خاتون سیتی اختر کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ملزمان کو سکیورٹی حکام نے گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ان کے خلاف الزامات کی توثیق کرتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ سزا کا فیصلہ جرم کی سنگینی، مسجد کے تقدس کی خلاف ورزی اور واقعے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ابتدائی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہونے اور اعلیٰ عدالت کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد شاہی حکم جاری کیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق شاہی حکم پر بدھ 14 اکتوبر کو دونوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

تاہم حکام نے مبینہ فعل کی نوعیت، واقعے کی تاریخ اور عدالتی کارروائی کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

Related posts

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت بڑھی، مفتاح اسماعیل

ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

سعودی عرب میں 6 میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض اور ینبع بھی نشانے پر